سعودی خاتون ویڈیو اسٹریمر ’مشاعل ایم آر‘کا خواتین کیلئے اہم پیغام

2023-05-13

ریاض : سعودی عرب میں مستقبل کے اہم شعبے کے حوالے سے گیمنگ انڈسٹری پروان چڑھ رہی ہے جس میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی خاتون یوٹیوبر اور ویڈیو گیم اسٹریمر مشاعل ایم آر سرفہرست ہیں، عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خواتین کو اس شعبے سے منسلک کرنے کے حوالے سے چھ اہم مشورے دیے۔
 

سعودی اسٹریمر اور یوٹیوبر مشاعل ایم آر کا کہنا ہے کہ مجھے اس شعبے میں ترقی کرنے کے لیے دقیانوسی تصورات کا چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مردوں کی بالادستی کے باوجود سخت محنت کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا اور کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی مجھے یہ جملہ سننے کو ضرور ملتا ہے کہ آپ کی کامیابی کی واحد وجہ یہ ہے کہ آپ ایک لڑکی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ فالورز رکھنے والی مشاعل نے کہا کہ تاہم گزشتہ دو سال کے دوران ایسے نظریات میں فرق آیا ہے۔