قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام 'اسکور' میں گفتگو ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈکرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سےکپتانی چھڑوادیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔